نیویارک : ایپل کے ایک ریٹیل اسٹور کے ملازمین نے ورکرز یونین کا حصہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔امریکہ میں ایپل کے کسی بھی ریٹیل اسٹور میں پہلی بار ورکرز یونین کا حصہ بننے کے لیے ووٹنگ ہوئی اور لگ بھگ دوتہائی ملازمین نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔بالٹی مور کے ایپل اسٹور کے 65 ملازمین نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف مرچنٹس اینڈ ایرو اسپیس (آئی اے ایم) میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 33 نے اس کی مخالفت کی۔ووٹنگ کے بعد جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق ایپل اسٹور کے ملازمین نے کولیشن آف آرگنائزڈ ریٹیل ایمپلائیز (کور) کو تشکیل دیا ہے، جس کے لیے ہمیں اپنے ساتھیوں کی جانب سے ٹھوس سپورٹ ملی۔دوسری جانب ایپل نے اس حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے۔