سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں مارچ 2024 تک 129 صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز فعال بنا دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت یونین ٹریٹری کو طبی اور فلاح و بہبود کی سیاحت کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز کشمیر یونیورسٹی میں قومی کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن، وزارت آیوش کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘حکومت جموں وکشمیر میں مارچ 2024 تک 129 صحت و فلاح و بہبود کے مراکز کو فعال بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے ‘۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی مرکزی اسکیم کے تحت 17 نئی آیوش ڈسپنسریوں کو فعال بنایا گیا ہے۔