یونیورسٹیز میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس ٹیم تشکیل

   

کیمپس میں پانچ تا دس خفیہ گروپس، وائس چانسلرس اور رجسٹرارس نگرانکار، ایگل عہدیداروں کیساتھ اجلاس
حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر (راست) ریاست میں انجینئرنگ کالجس، عثمانیہ یونیورسٹی، جے این ٹی یو کیمپس میں منشیات کے استعمال کو روکنے کیلئے ایگل عہدیداروں کے ساتھ مل کر نئی ٹاسک فورس ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسرز اور طلباء کے ساتھ مل کر خصوصی نگرانی قائم کرنے کی تیاری کی جارہی ہیں جس کی نگرانی وائس چانسلر اور رجسٹرار کریں گے۔ الحاق شدہ انجینئرنگ کالجوں میں ان کے انتظامات نمائندے ذمہ داری نبھائیں گے۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع انجینئرنگ کالجوں میں طلباء کے گانجہ کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے بعد اس کی روک کے اقدامات کے طور پر کیا جارہا ہے۔ کالج کے طلباء منشیات کے استعمال سے ان کا مستقبل خطرہ میں پڑ سکتا ہے جس کیلئے طلباء کے ایک گروپ کو تیار کرکے اس کی روک تھام کیلئے خفیہ طور پر معلومات حاصل کی جائیں گی جس کے بعد ان کی نشاندہی کے بعد طلباء کی پہلے کونسلنگ کی جائے گی۔ کالج میں طلباء کی حاضری پر بھی غور کیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں والدین سے بھی بات کی جائے گی اور انہیں تمام حالات سے واقف کروایا جائے گا۔ عثمانیہ یونیورسٹی، جے این ٹی یو میں ایک ایک کیمپس میں پانچ تا دس خفیہ گروپس تشکیل دیا جائے گا اور ان گروپس کے طلباء کی اطلاعات بھی خفیہ ہی رکھی جائے گی۔ منشیات سے پاک ریاست بنانے میں یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے جس کو ایگل ٹیم نے آگے بڑھاتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا۔ ش