یونیورسٹیز میں 2020 ٹیچنگ اور2774 نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات: کے سی آر

   

حیدرآباد۔ /9 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی یونیورسٹیز میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب تقررات کے عمل کا آغاز ہوگا۔ تلنگانہ میں واقع یونیورسٹیز میں 2020 ٹیچنگ اور 2774 نان ٹیچنگ اسٹاف کی جائیدادوں پر تقررات کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جملہ 91142 مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یونیورسٹیز میں تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر ہونے نہیں دے گی۔ واضح رہے کہ ریاستی یونیورسٹیز میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی کمی کے نتیجہ میں گزشتہ 3 برسوں سے تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ یونیورسٹیز کے نئے وائس چانسلرس نے تقررات کے سلسلہ میں حکومت سے نمائندگی کی تھی۔ر