یونیورسٹیز میں 450 ٹیچنگ اسٹاف کے عنقریب تقررات

   

حیدرآباد۔ 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت مختلف یونیورسٹیز میں مخلوعہ ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اسسٹنٹ پروفیسرس کی 450 جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ کیا اور جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ تقررات سے متعلق فائل منظوری کیلئے چیف منسٹر دفتر روانہ کی گئی اور توقع ہے کہ جلد چیف منسٹر منظوری دیں گے۔ اس کے بعد نوٹیکفیشن جاری کردیا جائے گا۔ ریونت ریڈی نے یونیورسٹیز کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے ذریعہ کارکردگی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ۔ بتایا گیا کہ 12 یونیورسٹیز میں جملہ 1061 مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کیلئے اپریل میں جی او نمبر 21 جاری کیا گیا تھا۔ بیشتر یونیورسٹیز میں ٹیچنگ اسٹاف کنٹراکٹ اور پارٹ ٹائم خدمات انجام دے رہا ہے۔ مستقبل تقررات کے ذریعہ یونیورسٹی کے تعلیمی نظام کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے مرحلہ میں 450 تقررات کو حکومت منظوری دے گی۔ چیف منسٹر عثمانیہ یونیورسٹی کے دورہ پر اس سلسلہ میں اعلان کرسکتے ہیں۔ 1