امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں حکومت کے احکامات نظرانداز، دیگر یونیورسٹیز نے منظوری دے دی
حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے ریاست کی 11 یونیورسٹیز میں کنٹراکٹ فیکلٹی اور پارٹ ٹائم ٹیچرس کے اعزازیہ کے تعین کے سلسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں۔ حکومت نے ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرتے ہوئے یونیورسٹیز کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے ایکزیکیٹو کونسل میں اعزازیہ کے معاملہ کی منظوری حاصل کریں۔ حکومت نے مختلف زمرہ جات کے لئے علحدہ اعزازیہ کا تعین کیا جن میں کنٹراکٹ فیکلٹی اور پارٹ ٹائم لیکچررس کے مختلف زمرہ جات شامل ہیں۔ حکومت نے یکم ستمبر کو جی او آر ٹی 141 کے ذریعہ یونیورسٹیز کو ہدایت دی کہ سیلف فینانس کورسیس سے وابستہ کنٹراکٹر فیکلٹی اور پارٹ ٹائم ٹیچرس کے اعزازیہ کو متعلقہ ایکزیکیٹو کونسل میں منظوری حاصل کرتے ہوئے استقدامی اثر کے ساتھ عمل کرے۔ حکومت کے احکامات پر ریاست کی 7 یونیورسٹیز نے عمل آوری کا آغاز کردیا ہے جن میں کاکتیہ، نلگنڈہ، جے این ٹی یو، تلنگانہ، شاتاواہانہ، تلگو یونیورسٹی اور پالمور یونیورسٹی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے ابھی تک حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کیا جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم اور کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے یونیورسٹیز کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازیہ کے تعین میں تاخیر کے نتیجہ میں پارٹی ٹائم ٹیچرس اور کنٹراکٹ فیکلٹیز سے ناانصافی کا اندیشہ ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم اور وزیر تعلیم کو اس جانب فوری توجہ دینی چاہیئے۔قبل ازیں حکومت تلنگانہ کی جانب سے سال 2018 میں جاری کردہ جی او 11 پر بھی تاحال عمل آوری نہیں کی گئی ۔ جس کی وجہ سے یونیوسٹی میں برسر خدمت جزوقتی ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے ۔ ر
