انقرہ : ترکیہ نے عراق کے شہر عربیل میں یونیورسٹی کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے 14 افراد کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں افسوس کے ساتھ اطلاع ملی ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق عراق میں عربیل کے ضلع سوران میں یونیورسٹی کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ زخمی ہوئے۔ ہم ان کے لواحقین اور عراقی عوام سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا گو ہیں۔