یونیورسٹی آف حیدرآباد میں آئندہ تعلیمی سال سے قومی تعلیمی پالیسی پر عمل

   

حیدرآباد۔ 26 جنوری (پریس نوٹ) یونیورسٹی آف حیدرآباد میں آئندہ تعلیمی سال 2022-23 سے قومی تعلیمی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کیمپس میں 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر بی جے راؤ نے یہ اعلان کیا۔