حیدرآباد ۔ 24 مارچ (سیاست نیوز) یونیورسٹی آف حیدرآباد اگلے تعلیمی سال سے نئے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹورل اور انٹیگریٹیڈ ایم ایس سی پی ایچ ڈی کورسیس شروع کرے گی اور گذشتہ سال کی بہ نسبت نئے تعلیمی سال میں زیادہ داخلے دیئے جائیں گے۔ گذشتہ سال 1900 داخلے دیئے گئے تھے۔ نئے تعلیمی سال میں 2 ہزار 140 داخلے دیئے جائیں گے۔ یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل کی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔