یونیورسٹی آف حیدرآباد میں تقررات ، اسپیشل رکروٹمنٹ ڈرائیو

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : یونیورسٹی آف حیدرآباد کی جانب سے اسپیشل رکروٹمنٹ ڈرائیو برائے بیاک لاگ ریزروڈ ٹیچنگ پوسٹوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 52 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے جن میں پروفیسرس کی 16 ، اسوسی ایٹ پروفیسرس کی 31 اور اسسٹنٹ پروفیسرس کی 5 جائیدادیں شامل ہیں جن کے لیے میتھامیٹکس اینڈ اسٹاٹیکس ، فزیکس ، کیمسٹری ، بائیو کیمسٹری ، پلانٹ سائنس و دیگر شامل ہیں ۔ پوسٹ کے لحاظ سے متعلقہ سبجکٹ میں ماسٹرس ڈگری ، پی ایچ ڈی کامیابی لازمی ہے ۔ ٹیچنگ اور ریسرچ میں تجربہ ہونا چاہئے ۔ تعلیمی قابلیت ، تجربہ انٹرویو اور دیگر امور کی بنیاد پر امیدوار کا انتخاب ہوگا ۔ درخواست آن لائن اور آف لائن کرسکتے ہیں ۔ درخواست یونیورسٹی آف حیدرآباد گچی باولی حیدرآباد 500046 کے پتہ پر روانہ کریں ۔ درخواست کی ہارڈ کاپی کو روانہ کرنے کی آخری تاریخ 31-12-2021 مقرر ہے ۔ ویب سائیٹ uohyd.ac.in ملاحظہ کریں ۔۔ ع