طبی میدان میں ٹکنالوجی کا استعمال ، وائس چانسلر پروفیسر بی جے راؤ کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : طبی شعبہ میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے فروغ سے بہتر اور ایڈوانس خدمات کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ طبی شعبہ کے لیے اگلی صدی کے لیے انفارمیشن ٹکنالوجی اور شعبہ کے لیے صلاحیتوں سے بھر پور اور جدید تقاضوں کو پورا کرنے والے با صلاحیت عملہ کی فراہمی اس اقدام کی اہم وجہ تصور کی جارہی ہے ۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی نے اس سلسلہ میں پہل کرتے ہوئے کریٹکل کیر شعبہ میں اڈوانسڈ سرٹیفیکٹ کورس کا آغاز کیا ہے ۔ اس کورس کا باضابطہ آغاز وائس چانسلر حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی پروفیسر بی جے راؤ کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ۔ اسکول آف میڈیکل سائنس ، اپولو میڈ سکیلس پرائیوٹ لمٹیڈ (اے ایم ایس ایل ) کے باہمی اشتراک سے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی نے یہ اقدام کیا ہے اور اس طرح کی ذریعہ تعلیم کو فراہم کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر منعقدہ ایک اجلاس میں وی سی بی جے راؤ نے کہا کہ کریٹکل کیر یعنی انسانی جانوں کو بچانے کا ایک اہم نظام ہے اور یہ ایک عظیم خدمت ہے اور اس کریٹیکل کیر کے لیے صلاحیتوں سے بھر پور اور جدید ٹکنالوجی کے استعمال والے با صلاحیت عملہ کی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔ اس موقع پر اسکول آف میڈیکل سائنس ڈین پروفیسر پرکاش بابو پروگرام کوآرڈینٹر ڈاکٹر ایم ورالکشمی ، اپولو میڈسکیل پرائیوٹ لمٹیڈ سی ای او ڈاکٹر سرینواس راؤ ایچ سی یو سی ڈی وی ایل ڈائرکٹر جیلانی شریک تھے ۔۔A