حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد کی جانب سے طلبہ پر کورنٹائن فیس عائد کئے جانے پر احتجاج کا آغاز ہوا ہے۔ طلبہ نے یونیورسٹی کی اکیڈیمی کونسل کے اجلاس سے قبل کورنٹائن فیس کے طور پر روزانہ 500 روپئے وصول کئے جانے کی مخالفت کی ۔ اکیڈیمی کونسل کا اجلاس 22 ڈسمبر کو مقرر ہے ۔ یونیورسٹی کے گیسٹ ہاؤز میں روزانہ 500 روپئے کے حساب سے کورنٹائن کی سہولت رہے گی جس کے نتیجہ میں طلبہ پر 5 تا 6 ہزار روپئے کا بوجھ پڑسکتا ہے۔
