حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران ہاسٹل میں کورونا کے تین پازیٹیو کیسس منظر عام پر آئے ہیں ۔ اسکول آف لائیف سائنسیس کے ایم ایس سی طلبہ میں کورونا کی علامتیں پائی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ طلبہ میں کئی دن سے کورونا کی علامات ظاہر ہورہی تھیں اور ٹسٹ کروانے پر پازیٹیو پایا گیا۔ یونیورسٹی کے حکام نے اس مسئلہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ بتایا جاتاہے کہ یونیورسٹی میں طلبہ کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کالجس کے علاوہ ہاسٹل میں بھی احتیاطی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ مرحلہ وار انداز میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو کلاسس میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے قائم کی گئی ٹاسک فورس نے اسکول آف لائیف سائنسیس کے 148 طلبہ کو کلاسس میں شرکت کی سفارش کی تھی۔ لیباریٹری اور دیگر سرگرمیوں کے سلسلہ میں طلبہ کو اجازت دی گئی۔