حیدرآباد۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کو جنوبی ہند کی پہلی اور ملک بھر میں پانچویں یونیورسٹی کا مقام حاصل ہوا ہے ۔ یہ مقام جملہ 80 یونیورسٹیز میں حاصل ہوا ہے جن میں ریاستی ‘ مرکزی ‘ خانگی یونیورسٹیز وغیرہ شامل تھیں۔ دی ویک ۔ ہنسا سروے 2021 میں یونیورسٹی کو یہ مقام حاصل ہوا ہے ۔ یونیورسٹی نے بتایا کہ دی ویک ۔ ہنسا ریسرچ بسٹ یونیورسٹیز سروے 2021 میں عمر ‘ صلاحیت ‘ انفرا اسٹرکچر اور دوسری سہولیات ‘ فیکلٹی ‘ ریسرچ و اکیڈیمکس ‘ طلبا کی تعداد اور مواقع اور پلیسمنٹ وغیرہ کا جائزہ لیتے ہوئے رینکس دئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ جامع اسکور کو حقیقی اور تاثراتی نشانات کو مجتمع کرتے ہوئے قطعیت دی گئی ہے اور ہر یونیورسٹی کے رینک کا تعین کیا گیا ہے ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد پروفیسر ارون اگروال نے کہا کہ یونیورسٹی اچھی پیشرفت کر رہی ہے ۔ یہ سب کچھ فیکلٹی ‘ طلبا ‘ سابقہ طلبا اور انتظامی عملہ کی کوششوں کے نتیجہ میں ممکن ہوسکا ہے۔