حیدرآباد۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد نے عالمی یونیورسٹی رینکنگ کے کیو ایس سروے میں اپنا بہتر مقام برقرار رکھا ہے ۔ دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز میں یونیورسٹی آف حیدرآباد نے 651-700 کے رینج میں اپنا مقام برقرار رکھا ہے ۔ یہ سروے 2022 کیلئے کیا گیا تھا جو سالانہ عالمی معیار کی یونیورسٹیز کی درجہ بندی کیلئے کیا جاتا ہے ۔ تازہ ترین کیو ایس رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ یونیورسٹی اف حیدراباد دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز میںاپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے ۔