یونیورسٹی آف حیدرآباد کے انٹرنس امتحانات کا آغاز

   

حیدرآباد۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد میں تعلیمی سال 2020-21 میں مختلف کورسیس میں داخلوں کیلئے انٹرنس امتحانات کا آج جمعرات سے تمام کورونا احتیاط کے ساتھ آغاز ہوا ۔ آج کورونا متاثر دو طلبا نے بھی امتحان تحریر کیا ۔ انہیں علیحدہ امتحان ہال میں موقع دیا گیا جس کا اہتمام یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد نے ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ انٹرنس امتحانات ملک بھر میں 37 مراکز پر منعقد کئے جا رہے ہیں اور حیدرآباد میں تین مراکز قائم ہیں۔ یہ امتحانات 26 ستمبر تک جاری رہیں گے ۔ یونیورسٹی نے کہا کہ پہلے دن زائد از 66 فیصد طلبا نے امتحان تحریر کیا ۔ حیدرآباد میں 7,077 امیدواروں نے امتحان تحریر کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ 34 ایسے طلبا نے بھی امتحان تحریر کیا جو معذور ہیں۔