حیدرآباد۔15۔مارچ(سیاست نیوز ) یونیورسٹی آف حیدرآباد میں چلائے جانے والے کیمپس اسکول میں خدمات انجام دینے کے لئے اساتذہ کے تقرر کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اور کنٹراکٹ کے اساس پر فراہم کی جانے والی ان ملازمتوں کے حصول کے لئے 25مارچ کو ’’واک ان انٹرویو‘‘ منعقد کئے جا رہے ہیں۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹی جی ٹی ‘ پی جی ٹی اور پی آرٹی کامیاب امیدواروں کو ان ملازمتوں کے لئے ترجیح دی جائے گی اور 17 جائیدادوں پر جن میں 13 ٹی جی ٹی ‘ 1 پی جی ٹی اور 3 پی آر ٹی کی جائیدادیں شامل ہیں ان تمام کے لئے حد عمر 65 سال رکھی گئی ہے جبکہ ٹی جی ٹی کے لئے تنخواہ 45ہزار اور پی جی ٹی کے لئے 48ہزار اور پی آر ٹی کے لئے 35ہزار تنخواہ ماہانہ ادا کی جائیگی ۔ اساتذہ کی ان جائیدادوں پر درخواست کے ادخال کے خواہشمند یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uohyd,ac.in پر مزید تفصیلات کا مشاہدہ کرسکتے ہیں اور 25مارچ کو تمام درکار اسنادات اور دستاویزات کے ساتھ واک ان انٹرویو میں شرکت کرسکتے ہیں۔ م