یونیورسٹی امتحانات:یوپی حکومت کا کل قطعی فیصلہ

   

لکھنؤ۔ایک اعلی سطحی کمیٹی کی جانب سے اس سال یونیورسٹی امتحانات نہ کرانے کی سفارش کے باوجود اترپردیش حکومت اس ضمن میں 2جولائی کو حتمی فیصلہ کرے گی۔ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ 4رکنی کمیٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے امتحانات نہ کرانے کی تجویز پیش کی ہے ۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیر کی رات حکومت کو سونپ دی ہے ۔اترپردیش کے نائب وزیر اعلی و وزیر تعلیمات ڈاکٹر دنیش شرما نے منگل کو کہا کہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ 2جولائی کو کیا جائے گا۔ڈاکٹر شرما نے کہا کہ یکم جولائی کو یو جی سی کی جانب سے رہنماہدایات جاری کئے جانے کے بعد حکومت اس ضمن میں 2جولائی کو حتمی فیصلے کا اعلان کرے گی۔