یونیورسٹی آف حیدرآبادمیں بزنس سے متعلق ڈپلوما کورسس 20 ڈسمبر تک درخواستوں کا ادخال

   

حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد نے اسٹارٹ اپ لاؤنچر پروگرام کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ 20 ڈسمبر تک درخواستیں داخل کی جا سکتی ہیں۔ 16 جنوری سے پروگرام کا آغاز ہوگا جو 3 ماہ تک جاری رہے گا ۔ اس پروگرام کے تحت آن لائین سیشنس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ بزنس سے متعلق مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے یہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس میں پراڈکٹ ڈیولپمنٹ ، فینانس اینڈ فنڈنگ ، بزنس پلان ، مارکٹ کی حکمت عملی اور گاہکوں کی ضرورت سے متعلق امور شامل ہیں ۔ بزنس سے متعلق پریزنٹیشن کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 20 ڈسمبر سے قبل ویب سائیٹ
www.tez.co.in
پر آن لائین درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کیلئے پروگرام نمبر 7660857600 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔