یونیورسٹی آف حیدرآباد کو گرمائی تعطیلات کا اعلان

   

حیدرآباد : یونیورسٹی آف حیدرآباد نے کوویڈ کیسیس میں ہورہے اضافہ کے پیش نظر طلبہ اور فیکلٹی کے لئے 10 مئی تا 8 جون گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی میں کلاسیس کا 9 جون سے پھر آغاز ہوگا۔ گرمائی تعطیلات کا وقت سے پہلے اعلان کرنے کا فیصلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اپاراؤ کی جانب سے جمعہ کو ڈینس اور صدور شعبہ جات کے ساتھ طب کئے گئے جائزہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔