یونیورسٹی بنانے والے اعظم خان جیل میں، کسانوں پر جیپ چڑھانے والا باہر: اکھلیش یادو

,

   

Ferty9 Clinic

یونیورسٹی بنانے والے اعظم خان جیل میں، کسانوں پر جیپ چڑھانے والا باہر: اکھلیش یادو

لکھیم پور تشدد کے ملزم آشیش مشرا کو دی گئی ضمانت پر بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ طلبہ کیلئے یونیورسٹی بنانے والے اعظم خان کو جیل بھیج دیا گیا تھا لیکن جس نے کسانوں کو جیپ سے کچلا وہ جیل سے باہر ہے، یہ بی جے پی کا نیا ہندوستان ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو جس طرح پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی تھی، کل شام ہی نتائج آئے اور اس بار بی جے پی کی ہوا خراب ہے، اس کا صفایا ہونے والا ہے۔رام پور میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی صدر یادو نے کہاکہ عبداللہ اعظم کو جھوٹے مقدمات میں دو سال جیل میں گزارنا پڑے۔ اعظم خان کو بھی جھوٹے مقدمات میں جیل بھیجا گیا اور ان پر بھینس چوری، مرغی چوری، کتاب چوری کا مقدمہ درج ہوا تو جیل سے ضمانت ملی اور باہر آگئے۔