یونیورسٹی طالب علم کی نعش دو ماہ تک سڑتی رہی، حکام لا علم

   

Ferty9 Clinic

ویلنگٹن ۔ 26 ستمبر (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کی ایک یونیورسٹی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ ایک کمسن جوان طالب علم کیمپس کی ڈورمیٹری میں دو ماہ تک مرا ہوا پڑا رہا لیکن کسی کو اس کی نعش کا یا اس کے غائب ہوجانے کا کوئی اندازہ نہیں ہوا۔ دیگر طلباء نے جب ایک کمرے سے ناقابل برداشت بدبو محسوس کی تو انہوں نے یونیورسٹی حکام سے شکایت کی۔ نعش کی باقیات بھی اس قدر خراب ہوچکی تھیں کہ تحقیقات کیلئے خصوصی ڈیساسٹر تحقیقات کرنے والوں کو طلب کیا گیا۔ یہ واقعہ یونیورسٹی آف سینٹر بری میں رونما ہوا۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیرتعلیم کریس ہپکنس نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ اب ایسے واقعات کے اعادہ کو روکنے کیلئے ہمیں سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ 19 سالہ طالب علم کی شناخت کو منظرعام پر نہیں لایا گیا ہے لیکن اس کے دوستوں کا کہنا ہیکہ وہ ایک انتہائی بااعتماد اور اچھا دوست تھا۔ اس واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔