طلبہ تنظیموں کا علیگڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ اظہاریگانگت
نئی دہلی ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) طلبہ تنظیموں نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ اظہاریگانگت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے 14 طلبہ پر دائر کئے گئے ملک سے غداری کے مقدمہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پریس کلب آف انڈیا میں آج مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے سید اظہرالدین (جنرل سکریٹری ایس آئی او ) ، حذیفہ عامر (سکریٹری اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین) ، مشکور عثمانی ، ہشام الوہاب (جے این یو) ، میراں حیدر (جامع ملیہ اسلامیہ) ، فردوس احمد اور نزیل (دہلی یونیورسٹی) نے طلبہ کے خلاف کارروائی کی سخت مذمت کی اور غداری کے قانون کو ظالمانہ قانون قرار دیا۔ فواض شاہین کے بموجب طلبہ قائدین نے کہا کہ اے بی وی پی اور بی جے پی یوتھ ونگ کے کارکنان ماحول بگاڑ رہے ہیں۔