حیدرآباد 22 جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ آل یونیورسٹیز کنٹراکٹ ٹیچرس جے اے سی نے 13 یونیورسٹیز کے کنٹراکٹ ٹیچرس کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا عمل اگر 14 دن میں شروع نہیں کیا گیا تو ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹیچرس نے تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کونسل چیرمین پروفیسر آر لمبادری کو ہڑتال کی نوٹس دی ۔ ایگزیکیٹیو چیرمین اسوسی ایشن رامیشور راؤ نے کہا کہ خدمات کو باقاعدہ بنانے کا چیف منسٹر کے سی آر نے وعدہ کیا تھا تاہم اس وعدہ کو ہنوز پورا نہیں کیا گیا ۔ حکومت ان کے مطالبات کو قبول نہیں کرتی تو آئندہ تمام یونیورسٹیز میں امتحانات کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔