یونیورسٹی کو بجٹ 200 کروڑ مختص کرنے پر اظہار ناراضگی

   

حکومت کا علامتی پتلہ نذر آتش، تلنگانہ یونیورسٹی رجسٹرار کو یادداشت پیش

نظام آباد۔ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ میں یونیورسٹیوں کے لیے 200 کروڑ روپے مختص کیے جانے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی ایس یو کی جانب سے تلنگانہ یونیورسٹی کے رجسٹر ارکو ایک تفصیلی یادداشت پیش کی اور حکومت کے لیے علامتی پتلے کو نظر آتش کیا ۔ اس موقع پر پی ڈی ایس کو کے قائدین راجیشور رویندر آکاش راکیش اور دیگر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں 500 کروڑ روپے مختص کیا جانا سراسر غلط ہے جبکہ تلنگانہ یونیورسٹی کو 200 کروڑ روپے کا بجٹ درکار ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی خاطرخواہ بجٹ منظور نہیں کیا گیا یونیورسٹی میں انجینئرنگ کالج کے قیام اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے یہ بجٹ ناکافی ہے لہذا بڑے پیمانے پر بجٹ مختص کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مسائلوں کو حل کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر ان قائدین نے تفصیلات سے صحافیوں کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل اسٹیڈیم اور فنی کورسس کا قیام کا عمل میں لانا ناگزیر ہے ۔لیکن اس کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں لہذا حکومت فوری حرکت میں آتے ہوئے بجٹ مختص کرے تو بہتر ہوگا۔