یوٹیوبررنویر الہ آبادیہ کو عبوری راحت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کو عبوری راحت دی اور آن لائن شو ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران ان کے مبینہ فحش تبصروں کے بعد ممبئی سمیت مختلف شہروں میں درج مقدمات میں ان کی گرفتاری پر روک لگا دی۔الہ آبادیہ کی درخواست پر جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے ممبئی، گوہاٹی اور جے پور میں درج کئی مقدمات میں گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا ہے ۔بنچ نے یہ بھی ہدایت دی کہ اسی یوٹیوب شو کے سلسلے میں درخواست گزار کے خلاف مزید ایف آئی آر درج نہ کی جائے ۔