یوٹیوبر کا زندہ دفن ہونے کا تجربہ

   

نیویارک : دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر Mrbeast اپنی ایک نئی ویڈیو میں ایک عجیب و غریب کرتب دکھاتے ہوئے نظر آئے جب انہیں ایک بڑے سے تابوت میں بند کر کے زمین میں دفنا دیاگیا ۔ امریکی یوٹیوبر ’’ مسٹر بیسٹ ‘‘ کا اصلی نام جمی ڈونالڈ سن ہے اور ان کا شمار دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر میں ہوتا ہے ۔ مسٹر بیسٹ نے تقریباً ایک ہفتہ تابوت کے اندر بند اور زمین کی تہہ میں گزارا ۔ ان کا تابوت تمام سہولیات سے آراستہ تھا جس میںتیار کھانا اور پانی بھی موجود تھا۔اس کے علاوہ اس پورے عرصہ کے دوران اُن کی ٹیم اُن کی قبر کے باہر موجود رہی اور انہیں تابوت میںلگے کیمروں کے ذریعہ مانیٹر کرتی رہی اور واکی ٹاکی کی مدد سے ان کے ساتھ رابطے میں بھی رہی ۔ امریکی یوٹیوبر نے زمین کی تہہ میں تابوت کے اندر رہنے کو ذہنی اذیت قرار دیتے ہوئے اپنے فالوورز سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے گھر میں ایسا کرنے کی کوشش نہ کریں ۔