٭ برطانیہ کے لیسسٹر کی بلاگر اور کک نے اعلیٰ ترین برٹش مسلم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ خاتون اپنے پہلے نام سے ہی جانی جاتی ہے جس کا یوٹیوب چینل ’’کک وتھ انیسہ‘‘ سے مشہور ہے۔ سالانہ ایوارڈس کیلئے 9 افراد کی قطعی فہرست تیار کی گئی تھی جن میں انیسہ سرفہرست رہیں اور انہیں یہ انعام حاصل ہوا۔ سوشیل میڈیا پر اس نے اپنے حامیوں کو یہ خوشخبری دی۔ فیس بک اور انسٹاگرام پر ہی انہوں نے اپنی کامیابی کو پوسٹ کیا اور اپنی کامیابی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا اعزاز قرار دیا۔ انیسہ نے اپنے ارکان خاندان اور دوستوں سے اس کامیابی میں تعاون کا اظہارتشکر کی جن میں ان کے شوہر آدم بھی شامل ہیں۔ انیسہ نے 2014ء میں اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا تھا۔