حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے یوٹیوبر ہرشا سائی کو ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی ہے۔ جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے یوٹیوبر ہرشا سائی کو ہائی کورٹ سے راحت ملی۔ ہرشا سائی نے پولیس مقدمات کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس کی آج سماعت ہوئی اور عدالت نے ہرشا سائی کو قبل از گرفتاری ضمانت منظور کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ افراد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ شادی کا بھروسہ دلاکر 2 کروڑ روپئے حاصل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے لڑکی نے 24 ستمبر کو نارسنگی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہرشا سائی مقدمہ درج کئے جانے کے بعد سے فرار ہے۔ متاثرین نے ہرشا سائی کے والد کے خلاف بھی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔1