یوٹیوب :ویڈیو تخلیق کاروں کو راست کمائی کا موقع

   

کیلیفورنیا : مشہور آن لائن ویڈیو شیئرنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے ویڈیو تخلیق کاروں کیلئے
Super Thanks
نامی خصوصیت کے ذریعے اپنے مداحوں کیلئے پیسہ کمانے کا نیا طریقہ شروع کیا ہے۔سوپر تھینکس فی الحال
Beta
میں ہے اور آج کی توسیع کے ساتھ ہزاروں رقم کمانے والے تخلیق کاروں کے لئے دستیاب ہے۔ یہ خصوصیت ڈیسک ٹاپ اور موبائل آلات
(Android اور iOS)
پر 68 ممالک میں تخلیق کاروں اور ناظرین کو دستیاب ہے۔ تفصیل کیلئے گوگل ویب سائٹ ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔