سان فرانسسکو۔ مقبول سوشل نیٹ ورک اسنیپ چیٹ نے اعلان کیا ہے کہ آئی او ایس اور اینڈروائیڈ کے صارفین اب یوٹیوب ویڈیوزکو براہ راست پلیٹ فارم پر شیئر کرسکتے ہیں۔ اسنیپ چیٹ نے کہا کہ 2 بلین سے زیادہ لاگ ان صارفین ہر ماہ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کے لیے آتے ہیں جو انہیں نئی موسیقی تلاش کرنے، مختلف مہارتیں سیکھنے، خبروں کو جاننے اور اپنے ارد گرد کی دنیا کے بارے میں مزید دریافت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔او یہ صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے دوستوں کے ساتھ اسنیپ چیٹ کیمرے کے ذریعے اپنے پسندیدہ یوٹیوب ویڈیوز کا اشتراک کرسکتے ہیں اور اب مزید پریشان کن طریقہ کاپی اور پیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہاکہ اس نئے انضمام کے ساتھ، ہم ان صارفین کو نئی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔