یوپی:دو اسمبلی سیٹوں اور ایک پارلیمانی نشست پر ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان

   

مظفر نگر: الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی کھتولی اسمبلی سیٹ، رامپور اسمبلی سیٹ اور مین پوری پارلیمانی سیٹ پر پر ضمنی الیکشن کے لئے تاریخ کا اعلان کردیا۔اب الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا اعلا ن کے مطابق اس سیٹوں پر پانچ دسمبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان آٹھ دسمبر کو ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ مظفر نگر کی کھتولی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے وکرم سنگھ کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دئیے جانے کی وجہ سے اس سیٹ پر ضمنی الیکشن کرایا جارہا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق 10نومبر کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا، 17نومبر تک امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرسکیں گے اور 18نومبر کو دستاویزات کی جانچ ہوگی جبکہ 21نومبر تک امیدوار اپنا پرچہ واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد پانچ دسمبر کو ووٹنگ اور آٹھ دسمبر کو کاونٹنگ ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ کھتولی سے بی جے پی ایم ایل اے وکرم سنگھ سینی کو مظفر نگر کے کوال تشدد معاملے میں عدالت نے دو سال کی سز سنائی ہے ۔ ساتھ ہی 10ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ وہیں ان کی اسمبلی رکنیت بھی منسوخ کردی گئ ہے ہے جس کے بعد اسمبلی سکریٹریٹ نے اس سیٹ کو خالی قرار دے د یا ہے ۔کھتولی کے علاوہ اترپردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ اور رام پور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ مین پوری سماج وادی پارٹی فاونڈر ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے ۔ ایس پی لیڈر اعظم خان کو عدالت نے تین سال کی سزا سنائی ہے جس کے بعد ان کی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے ۔ ایسے میں ان دونوں سیٹوں پر بھی 10نومبر سے نامزدگی کا آغاز ہوگا اور 17نومبر تک پرچے داخل کئے جاسکیں گے ۔ پانچ دسمبر کو ان دونوں سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی اور آٹھ دسمبر کو ووٹ شمار کئے جائیں گے ۔