یوپی:ساتویں و آخری مرحلے کی پولنگ کا اختتام

   

Ferty9 Clinic

54 سیٹوں کیلئے 54.18فیصدی ووٹنگ۔ جمعرات 10 مارچ کو نتائج

لکھنو : اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ساتویں و آخری مرحلے کے تحت 9اضلاع کی54سیٹوں پر 54.18فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ضلع چندولی میں59.54فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے ، وہیں 52.31فیصدی ووٹنگ کے ساتھ اعظم گڑھ میں سب سے کم پولنگ ہوئی ۔ دیگر اضلاع میں ضلع بھدوہی میں 54.31 فیصد،غازی پور میں 52.73،جونپور میں 53.61 ،مئو میں 55.01 ، مرزاپور میں54.95،سونبھدر میں56.86 اور وارانسی میں 52.95 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ضلع جونپور سے موصولہ اطلاع کے مطابق سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے پولنگ بوتھ پر جنتا دل (یو) کے امیدوار دھننجے سنگھ کے ذریعہ رائے دہندگان کو دھمکانے کی الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ وہیں ضلع چندولی سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع کے سید راجا اسمبلی حلقے کے نیشنل انٹر کالج میں بنائے گئے پولنگ سنٹر پر اچانک شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا،جس کی وجہ سے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ رائے دہندگان سمیت انتخابی نگراں افسر اور بی ایل او کو وہاں سے بھاگنا پڑا جس کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹہ پولنگ متاثر رہی۔الیکشن کمیشن کے مطابق چھٹے مرحلے کے تحت 57اسمبلی سیٹوں پر پرامن طریقے سے ووٹنگ ہوئی ۔ کہیں سے بھی کسی قسم کے ناخوشگوار واقعات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔پرامن و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ووٹروں میں ووٹنگ کے لئے کا جوش و خروش دیکھا گیا ۔