یوپی:سرکای دفاتر میں اسلحہ کیساتھ داخلے پر پابندی

   

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں واقع باپو بھون سکریٹریٹ میں خودکشی کی کوشش کرنے کے واقعہ کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر سبھی حساس سرکاری دفاتر میں ہتھیار کے ساتھ داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کو ٹیم۔9 کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں یہ ہدایات دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ سمیت سبھی سرکاری دفاتر کی سیکورٹی انتظامات کو اوار پختہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اڈیشنل چیف سکریٹری، اے ڈی جی نظم ونسق و سکریٹریٹ انتظامیہ کے ساتھ سیکورتی انتظام کا باریکی سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں۔اسلحہ لے کر کسی کو بھی دااخلہ نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں پان،مسالہ، گٹکھا،تمباکو وغیرہ پر سخت سے پابندی عائد کی جائے ۔ آفیشیل دفاتر کے باہر و اندرونی احاطے میں صفائی کا خصوصی دھیان رکھا جائے ۔ خواتین ملازمین کی سہولیات پر خصوصی دھیان رکھیں۔