یوپی:سلیپر بس میں بیٹی کیساتھ عصمت دری، ماں سے چھیڑ چھاڑ

   

فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے شکوہا آباد علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر دلی سے شکوہا آباد آتے وقت چلتی بس میں ماں۔بیٹی کے ساتھ سلیپر بس کے کلینر اور کنڈکٹر کے ذریعہ چھیڑ چھاڑ اور عصمت داری کا معاملہ پیش آیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار شکلا نے آج یہاں بتایا کہ ایک خاتون اپنی بیٹی اور بہن کی بیٹی کے ساتھ بدرپور سرحد سے پرائیویٹ بس نمبر یوپی 85 سی ٹی 0262 پر سوار ہوکر شکو ہا آباد آرہی تھی۔یہ بس دہلی سے کانپور دیہات تک چلتی ہے۔