لکھنو،21ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں گزشتہ تین دنوں سے ہو رہی لگا تار بارش اور ندیوں کے آبی سطح میں اضافے کی وجہ سے پریاگ راج او روارانسی سمیت کئی اضلاع میں سیلاب نے بھیانک شکل اختیار کرلی ہے ۔ سڑکوں پر پانی بھرا ہے اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے ۔ لکھیم پور کے پلیا کلاں کے بھیرا علاقے میں گھاگھرا ندی کے آبی سطح میں اضافے سے پانی سڑکوں پر آگیا اور ایک مگر مچھ گھر میں گھس آیا۔ کچن میں مگر مچھ کو دیکھ کر پورے کنبے کی حالت خراب ہوگئی۔ محکمہ جنگلات نے مگر مچھ کو پکڑ کر ندی میں چھوڑ دیا۔ مانسون نے جاتے جاتے ریاست میں تباہی مچائی ہے۔