لکھنؤ8مئی(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں عمر رسیدہ افراد،خواتین اور بچوں کے مقابلے میں نوجوان مرد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں۔ موصول اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں مجموعی متاثرین میں سے 48.23فیصدی متاثرین کی عمر 21 تا 40 سال کے درمیان ہے اور ان میں زیادہ تر مرد ہیں۔طبی افسران نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ چونکہ مرد حضرات اپنے گھروں سے مختلف وجوہات سے سب سے زیادہ نکلتے ہیں اس لئے وہی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ آفیشیل اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں 6مئی تک 0تا20سال کی عمر والے متاثرین کی تعداد 17.88 فیصدی ہے جبکہ 21تا40سال درمیانی عمر والے متاثرین کی تعداد 48.23فیصدی ہے ۔ وہیں 41 تا60سال کے درمیان والے متاثرین کا تناسب26.54 اور 60سال سے اوپر کی عمر والے 7.44فیصد ی ہیں جو کورونا سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے ڈیوٹی کو انجام دینے والے 64پولیس اہلکار میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ایک سینئر طبی افسرکے مطابق چونکہ بچے اور سینئر شہری گذشتہ 40دنوں کے لاک ڈاؤن میں گھروں میں ہی ہیں۔اس طرح سے ان کی تعداد میں کافی کمی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ تمام عمر گروپ میں خاتون متاثرین کی تعداد 50فیصدی سے بھی ہے ۔21 تا 40سال کی عمروالے گروپ میں تقریبا 1430متاثرین ہیں جن میں سے 1100 مرد ہیں اور 332 خواتین ہیں۔اسی طرح سے 41تا60 سال کی عمر میں مجموعی متاثرین کی تعداد 788 ہے جن میں سے مرد500 ہیں اور خواتین کی تعداد 288 ہے ۔60سال سے زیادہ عمر والے متاثرین کی تعداد 221 ہے جن میں سے مرد 169اور خواتین 52 ہیں۔وہیں0تا 20سال کی عمر والے متاثرین کی تعداد 528 ہے جن میں مذکر393اور مونث135 ہیں۔
