یوپی:کورونا کرفیو اب رات 10سے صبح 6 بجے تک

   

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع کورونا انفکشن کی لگاتار بہتر ہوتی حالت کے درمیان رات کرفیو میں حکومت نے اور زیادہ راحت دیتے ہوئے اس کی مدت رات دس بجے سے صبح چھ بجے کے درمیان کردیا ہے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کووڈ۔19 کے لئے تشکیل ٹیم۔09کی میٹنگ میں کہا کہ کورونا انفکشن کی بہتر ہوتی حالت کو دیکھتے ہوئے رات کرفیو میں مزید نرمی دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وبا کی دوسری لہر کنٹرول میں ہے ۔ انفکشن کی شرح کم از کم ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 2.40لاکھ کووڈ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور پازیٹیو شرح0.04فیصدی رہی۔ریاست میں اب تک 06کروڑ 06لاکھ 17ہزار سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ یہ ملک میں کسی ایک ریاست کے ذریعہ کی گئی سب سے زیادہ کووڈ ٹیسٹنگ ہے ۔ہفتہ کو 29اضلاع میں انفکشن کا ایک بھی نیا کیس نہیں پاہا گیا ہے ۔ جبکہ 45ریاستوں میں اکائی ہندسے میں مریض پائے گئے ۔ صرف ایک ہی ضلع ایسا ہے جہاں دہائی کے ہندسے میں کووڈ انفکشن مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔مسٹر یوگی نے بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں 125نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 134مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اس وقت ریاست میں 1594ایکٹیو کیس ہیں ریاست میں کورونا کی ریکوری شرح اور بہتر ہوکر 98.6فیصدی ہوگئی ہے ۔ اب تک 16لاکھ 83ہزار سے زیادہ ریاستی باشندے کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔