یوپی اسمبلی:مانسون سیشن 17اگست سے

   

لکھنؤ۔ اترپردیش اسمبلی کا مانسون سیشن آغا 17اگست سے ہوگا جبکہ عبوری بجٹ 20اگست کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔یہ اجلاس 24اگست تک چلے گا۔ مختصر مدت کے لئے چلنے والے اس مانسون اجلاس میں اسمبلی کی کاروائی کے دوران مختلف موضوعات پر اپوزیشن و حکمراں جماعت کے اراکین کے درمیاں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اجلاس کی کاروائی کافی دھماکہ خیز ہونے کے امکانات ہیں۔ قومی امکانات ہیں کہ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے کا یہ آخری اجلاس ہے ۔اس طرح عبوری بجٹ میں مختلف ترقیاتی پروجکٹوں و دیگر امور کی انجام دہی کے لئے 15ہزار کروڑ روپئے کی ضرورت ہوگی۔تاہم اسمبلی انتخابات سے قبل ایک دو دن پر مشتمل اسمبلی اجلاس کو بلایا جائے گا تاکہ اگلے مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے اخراجات کو منظوری فراہم کی جاسکے ۔ ریاست کے دونوں ایوانوں کا آخری سیشن 18فروری تا4مارچ تک چلا تھا جس میں مالی سال 2021۔22 کے بجٹ کو منظوری دی گئی تھی۔اور دونوں ایوانوں کی کاروائی کو 30مارچ سے موخر کردیا گیا تھا۔ آفیشیل کے مطابق 17اگست کو اجلاس کے پہلے دن تعزیتی نششت کا انعقاد ہوگا۔جبکہ دوسرے دن اسمبلی کی کاروائی شروع ہوگی اور تیسرے دن بروز 19اگست کو محرم کی وجہ سے اسمبلی کی کاروائی نہیں چلے گی۔20اگست کو سال کا پہلا عبوری بجٹ پیش کیا جائے گا ۔ 21اور22اگست کو سنیچر اور اتوار کی وجہ سے کاروائی نہیں چل سکے گی جبکہ 23اگست کو اسمبلی کی کاروائی چلے گی اور 24اگست کو عبوری بجٹ کو منظور کیا جائے گا۔اس سیشن کے دوران تقریبا 5آرڈیننس کو ہاوس کے سامنے پیش کیا جائے گا۔