لکھنؤ : اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے تیاری شروع کر دی ہے ۔ اسی ضمن میں ڈپٹی الیکشن کمیشن ڈاکٹر چندربھوشن نے چہارشنبہ کو یہاں ریاست کے چیف الیکشن کمشنر میں انتخابات سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر کمار نے انتخابات سے متعلق تیاریوں کے سلسلے میں ریاست کے چیف الیکشن افسر اجئے کمار شکلا کو ضروری ہدایات دئیے اور کہا کہ انتخابات غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف ڈھنگ سے کرانے کے لئے ابھی سے پوری تیاری کرلی جائے ۔ انہوں نے ریاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی مہم کی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے اس کی موثر مانیٹرنگ کرنے کو کہا۔انہوں نے ہدایت دیا کہ ریاست کے 18۔19 عمر والے ووٹروں کی تعداد کو بڑھانے پر زیادہ دھیان دیا جائے ۔ ساتھ ہی ریاست کے جنسی تناسب کو بہتر کرنے کے لئے خواتین ووٹروں کو بیدار کرکے ان کی شراکت داری کو بڑھایا جائے ۔ انہوں نے جنسی گیپ کوضلع سطح اور بوتھ سطح پر تجزیہ کر کے موثر حکمت عملی بنا کر کام کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کیمپس امبیسڈر اور سوشل ایکٹیوسٹ کو بڑھانے پر زور دیا۔ معذورخواتین اور بزرگ ووٹروں کو ووٹنگ کے لئے ضروری سہولیات دستیاب کرانے کے لئے کمیشن کے ذریعہ یقینی کی گئی نظام کو موثر دھنگ سے نافذ کرنے پر زور دیا۔ڈپٹی الیکشن کمشنر نے کہا کہ سبھی ووٹنگ بوتھوں پر ضروری بنیادی سہولیات دستیاب کرائی جائیں۔انہوں نے ووٹنگ مراکز پر ویب کاسٹنگ کے نظام کو 50فیصدی سے بھی زیادہ کرنے کے لئے تیاریوں کے لئے ضروری انتظام کرنے کو کہا۔ اس کے لئے بی ایل او کے ذریعہ گروٹ ایپ کے ذریعہ سے وقت مقررہ کے اندر ڈاٹا اکٹھا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ منصفانہ انتخابات کے لئے سبھی ضروری ڈاٹا بیس جلد ہی تیار کر لئے جائیں۔