یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی ہنگامہ آرائی،بی ایس پی کے 9 ارکان اسمبلی نے کی اکھلیش یادو سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

بہوجن سماج پارٹی کے نو باغی ایم ایل اے نے منگل کو سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی، جس کی وجہ سے ریاست میں اچانک سیاسی پارا بڑھ گیا ہے۔ یہ تمام ایم ایل اے منگل کی صبح گیارہ بجے کے قریب اچانک لکھنؤ میں ایس پی ہیڈ کوارٹر پہنچے، اور پارٹی کے سربراہ اکھلیش سے لمبی ملاقات کی۔ سماج وادی پارٹی کے دفتر پہنچنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ اگلے اسمبلی انتخابات کے لئے یہ سب سماج وادی پارٹی میں اپنا مستقبل ڈھونڈ رہے ہیں اور جلد ہی اکھلیش یادو کی پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔