یوپی اسمبلی انتخابات: کانگریس کی چوتھی فہرست جاری

   

Ferty9 Clinic

۔ 61 امیدواروں میں 24 خواتین شامل
نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس کی طرف سے خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دیئے جانے کے پرینکا گاندھی کے وعدے کو اس فہرست میں بھی پورا کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں 61 امیدواروں کے نام شامل ہیں جن میں سے 24 خواتین ہیں۔یوپی میں کانگریس ‘لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں’ کے نام سے مہم چلا رہی ہے، جس کے تحت پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یوپی میں خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دیں گی۔ کانگریس پارٹی کی پہلی فہرست کے 125 امیدواروں میں سے 50 خواتین، دوسری فہرست کے 89 امیدواروں میں 37 خواتین اور تیسری فہرست کے 41 امیدواروں میں 16 خواتین شامل تھیں۔