نئی دہلی : بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج دہلی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنادل اور نشاد پارٹی سے انتخابی مفاہمت کے ساتھ ریاست کی تمام 403 اسمبلی سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔ جے پی نڈا نے اس موقع پر ریاست میں یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی کارکردگی کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی برقراری، سرمایہ کاری کا فروغ اور مختلف فلاحی اسکیمات کے ذریعہ حکومت نے اچھا کام کیا ہے۔ اپنا دل کی سربراہ انوپریا پاٹل جو مرکزی وزیر بھی ہیں، کے علاوہ نشاد پارٹی کے سربراہ سنجے نشاد نے یو پی حکومت کے علاوہ مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔
