یوپی الیکشن کے نتائج ایماندارانہ رہے تو بی جے پی کو بڑا نقصان ہو گا: راکیش ٹکیت

   

Ferty9 Clinic

لکھنو: اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے 6 مرحلوں کے لیے پولنگ ہو چکی ہے۔ پولنگ کے آخری مرحلے سے قبل بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ اگر نتائج ایماندارانہ رہے تو اس بار بی جے پی کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ساتویں مرحلے سے پہلے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی کو 6 مرحلوں میں ایمانداری کا نقصان ہے، اگر وہ بے ایمانی کریں گے تو کم نقصان ہوگا، کیونکہ لوگ حکومت سے کافی ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اعداد و شمار تو نہیں بتا سکتے لیکن بی جے پی کو کافی نقصان ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسان کسی کا ساتھ نہیں دے رہے، کسان تحریک سے ہی زندہ رہے گا۔