یوپی انتخابات میں بی جے پی دو ہندسوں میں سمٹ جائے گی: کرنمیہ نندا

   

رام پور : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی نائب صدر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ کرنمیہ نندا نے اتر پردیش کی موجودہ یوگی حکومت کے خلاف لوگوں میں زبردست غصہ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں دو ہندسوں میں سمٹ کر رہ جائے گی۔مغربی اتر پردیش کی 117 اسمبلی سیٹوں کا جائزہ لینے مرادآباد ڈویژن میں ہفتہ کو یہاں پہنچے نندا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے مسئلہ پر عوام میں کافی ناراضگی ہے ۔ جائزہ میٹنگ کے بعد نندا نے ایس پی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی اہلیہ اور رام پور کی رکن اسمبلی ڈاکٹر تعظیم فاطمہ اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر ادیب اعظم سے دیر شام ملاقات کر کے ان کی خیریت پوچھی۔ قابل غور ہے کہ اعظم خان کو مالی بے ضابطگیوں کے مقدمات میں عدالتی کارروائی کا سامنا ہے اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔