یوپی انتخابات میں حصہ لینے مجلس کے فیصلہ سے بی جے پی کو فائدہ: ابھیسار شرما

   

لکھنؤ ۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی نے انتخابات میں حصہ لینے والے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اسی دوران بعض سیاسی ماہرین نے یہ پیش قیاسی شروع کردی ہے کہ مجلس کے اس فیصلے سے انتخابات میں نہ صرف بی جے پی کو فائدہ ہوگا بلکہ اترپردیش میں زعفرانی جماعت کے دوبارہ برسر اقتدار آنے میں بھی مدد ملے گی۔ ملک کے مشہور صحافی ابھیسار شرما نے کہا کہ اگرچہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ مجلس بی جے پی کی مدد کے لئے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ تاہم مجلس کے انتخابات میں حصہ لینے سے مہم فرقہ وارانہ نوعیت اختیار کرے گی اور اس طرح بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔