یوپی ایس سی امتحان میں رینک حاصل کرنے والی طالبہ کو رکن اسمبلی گنیش گپتا کی مبارکباد

   

نظام آباد ۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے آج یو پی ایس سی امتحانات میں رینک حاصل کرنے والی اسنیہا کے مکان پہنچ کر انہیں مبارکباد دی اور نظام آباد کی اسنیہا آئی اے ایس کیلئے منتخب ہونا نظام آباد کیلئے باعث فخر ہے ۔ واضح رہے کہ یو پی ایس سی کے امتحانات میں 136 رینک حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی اسنیہا کا تعلق نظام آباد سے ہے اور متوسط غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے چوتھی مرتبہ آئی اے ایس کیلئے منتخب ہوئی ہے جس پر گنیش گپتا نے مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر کہا کہ نظام آباد کی لڑکیاں ملک گیر سطح پر اپنی ایک منفرد شناخت قائم کرتے ہوئے نظام آباد کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کررہی ہے ملاوت پورنا ایورسٹ کو سر کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تو سندریا 45 ملکو ںمیں ہاکی مقابلوں میں شرکت کی سومیا فٹ بال مقابلہ میں کامیابی حاصل کی تو نکہت زرین باکسنگ کے مقابلہ میں اور ایشا سنگھ شوٹنگ کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نظام آباد کا نام روشن کیا اور اسنیہا آئی اے ایس کیلئے منتخب ہوتے ہوئے نظام آباد کیلئے یہ اعزاز حاصل ہوا انہوں نے کہا کہ ان کی مثال قائم کرتے ہوئے شہر کا نوجوان طبقہ آگے بڑھے تو بہتر ہوگا۔ اس موقع پر مئیر نیتو کرن ، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ، کارپوریٹرس و دیگر بھی موجود تھے ۔