نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے سیول سرویسیس امتحان میں اس سال منتخب تمام امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ بہت نمایاں کامیابی ہے جس کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے ۔ راہول نے ٹوئٹ کیا کہ اُنھیں ٹاپ تین رینکس کیلئے لڑکیوں اور خواتین کے انتخاب پر کافی خوشی ہوئی ہے ۔ اب آپ تمام کو ہندوستان کی خدمت کی عظیم ذمہ داری نبھانا ہے ۔ اُنھوں نے تمام کامیاب امیدواروں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ راہول نے کہاکہ سیول سرویسیس بھاری ذمہ داری ہوتی ہے ۔