یوپی اے حکومت بننے پر نوٹ بندی کی جانچ ہوگی:گہلوٹ

   

Ferty9 Clinic

بیکانیر،8اپریل(یواین آئی)راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ انتخابات میں ترقی پسند اتحاد(یوپی اے )کی حکومت بننے پر مودی حکومت کے ذریعہ کی گئی نوٹوں کی منسوخی کی جانچ کرائی جائے گی۔مسٹر گہلوت نے آج یہاں باڑمیر روانہ ہونے سے پہلے نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک میں یوپی اے کی حکومت بنی تو نوٹوں کی منسوخی کی مکمل جانچ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے وقت کہاگیا تھا کہ اس سے بلیک منی ختم ہوجائے گی،دہشت گردی ختم ہوجائے گی،لیکن ملک کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کا فائدہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی کو ضرور ہوا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی صرف اور صرف جملے بازی کے ساتھ وعدے کرنا جانتے ہیں۔