لکھنؤ۔ 18فروری (سیاست ڈاٹ کام) یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری نے یوگی حکومت کے آج پیش کردہ بجٹ کو مایوس کن قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں بے روزگاروں کیلئے کوئی اسکیم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر فینانس سریش کھنہ نے ایودھیا اور دیگر معاملوں میں فنڈس الاٹ کئے لیکن بیروزگاری ، سماجی بہبود ، خواتین اور بچوں کی صحت جیسے اہم موضوعات کو یکسر نظرانداز کردیا ہے۔
